• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ڈویژن میں 58ڈیموں پر کام جاری ہے،صوبائی وزیر صحت

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) 2024ء کی پہلی انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ۔ راولپنڈی میں نگران صوبائی وزیر صحت ،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے الگ الگ افتتاح کیا۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے اوقاف پلازہ راولپنڈی میں بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔  انہوں  نے کہا کہ مہم کے دوران پنجاب میں 2کروڑ 25لاکھ، راولپنڈی میں 10لاکھ 50ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ ہولی فیملی ہسپتال کو اس مہینے کے اختتام پر کھول دیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں 11 کروڑ روپے کے تعمیراتی کام کروائے ہیں۔ بے نظیر بھٹو ہسپتال میں او پی ڈی سمیت مختلف شعبوں کے لئے ترقیاتی فنڈز منظور جبکہ راولپنڈی رنگ روڈ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے ددہوچہ ڈیم پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ راولپنڈی ڈویژن میں 58ڈیموں پر کام جاری ہے۔ تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کے لئے راولپنڈی میں 26سکول کی اپ گریڈیشن کر رہے ہیں۔ 1400مریض روزانہ موبائل وین کے ذریعے چیک ہو رہے ہیں۔ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں صحافیوں کا کوٹہ بحال کروا دیا گیا ہے۔