• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس انتخابات کی شفافیت کیلئے بھی اقدامات کریں، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمنٰ نے کہا ہے کہ 8فروری کو عام انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم کے ساتھ اہل غزہ اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی بھی کریں گے، 14جنوری کو شاہراہ فیصل پر دوپہر3بجے ”غزہ ملین مارچ“ ہوگا، کراچی کے عوام اہل غزہ و مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنی فیملیز کے ہمراہ شرکت کریں،پاکستان بزنس فورم کے تحت پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے سلسلے میں 20،21جنوری کو ایکسپو سینٹر میں نمائش منعقد کی جائے گی،نمائش سے ہونے والا فائدہ غزہ کے مظلوم و نہتے مسلمانوں کی امداد کے لیے وقف کیاجائے گا، چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ انتخابات 8فروری کو ہی ہوں گے تو انہیں انتخابات کی شفافیت کے لیے بھی اقدامات کرنا ہوں گے،آراوز اور ڈی آراوز انتظامیہ کے بجائے عدلیہ سے مقرر کیے جائیں، چاروں صوبوں سے پارٹی گورنروں کو معطل کیا جائے،عدالت عظمیٰ اورالیکشن کمیشن کے لیے انتظامیہ سے آراوز اور ڈی آراوز کا تقرر سوالیہ نشان ہے، ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کےکے الیکٹرک نے 19سال میں کراچی کو لوڈ شیڈنگ فری نہیں کیا، کلاء بیگ کی مد میں شہریوں کو 52ارب روپے واپس نہیں کیے، تمام حکومتی جماعتیں کے الیکٹرک کے ساتھ مل کر کرپشن میں ملوث ہیں، ہمارا واضح اور دو ٹوک مطالبہ ہے کہ کے الیکٹرک مافیا کا لائسنس منسوخ کیا جائے،اس کا فارنزک آڈٹ کیا جائے،عوام 8فروری کو عام انتخابات میں کسی کنفیوژن کا شکار نہ ہوں، تعمیر و ترقی کے نشان ترازو پر مہر لگائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید