سوات(نمائندہ جنگ) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ میں قائم الیکشن ٹربیونل نے مراد سعید کی دونوں اپیلیں خارج کرتے ہوئے ریٹرننگ افسران کے فیصلے کو برقرارکھنے کا حکم جاری کردیا۔ پی ٹی آئی کے روپوش رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے این اے 3سوات ٹواور این اے4سوات تھری پراشتہاری ہونے کے باعث ریٹرننگ افیسران نے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے تھے۔الیکشن ٹربیونل سوات کے جج جسٹس محمد نعیم انور نے مرادسعید کی اپیلوں پر سماعت کی۔مرادسعید کے وکلاء کی جانب سے دلائل دئے گئے۔