اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) 969میگاوٹ بجلی کا پیدواری نیلم ، جہلم ہائیڈروپاور پر جیکٹ بدھ 10جنوری کی شب سے آئندہ مارچ کے پہلے ہفتے تک کے لئے بند کردیا گیا ۔ جس کا مقصد 3.5کلو میٹر طویل ٹیل ریس ٹنلی اور ٹربائنس کی بحالی کے کاموں کا جائزہ لینا ہے ۔ پروجیکٹ کے بند ہونے سے پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ مزید شدت اختیار کرجائے گی ۔ تا ہم واپڈا کے ایک سینئر آفسر نے بتایا کہ سرنگ کا معائنہ کرنے کے بعد اس کی بندش کے دورانیہ پر نظر ثانی کی جائے گی ۔ اس ہائیڈرو پاور پر وجیکٹ کے بند ہونے سے زیادہ مہنگی تھر مل پاور (حرکی توانائی) پر انحصار بڑھ جائے گا ۔ نیلم ، جہلم پروجیکٹ سے پیدا بجلی صرف9.10روپے فی یونٹ پڑ تی ہے ۔ جبکہ ایل این جی پر چلنے والے دو پاور پلانٹس گیس کی قلت کے باعث بند ہیں ۔ ان کے علاوہ درآمد شدہ کوئلے پر چلنے والے پاور پلانٹس بھی کام نہیں کررہے ۔