• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے مشرف کی سزائے موت کو ساقط کر دیا تاہم نتائج بھی ہونگے

اسلام آباد (رپورٹ: رانا مسعود حسین) اگرچہ سپریم کورٹ نے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی موت کی بناء پر انہیں خصوصی عدالت سے ملنے والی سزائے موت کو مجموعہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 431کے تحت ساقط (Abate)کر دیا ہے تاہم اس کے نتائج بھی ہوں گے، جن میں ان کے نام کے ساتھ ’’جنرل‘‘ کا لفظ لکھنے پر مبینہ پابندی، فوجی اعزازات کی منسوخی و دیگر شامل ہیں۔ اس حوالے سے ان کے وکیل سلمان صفدر نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جب کسی مجرم کی موت ہوجاتی ہے تو اس کی سزاساقط (Abate) ہو جاتی ہے اور بات کو ختم ہی سمجھیں۔
اہم خبریں سے مزید