• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بار کونسل، مشرف سزائے موت فیصلہ برقرار رکھنے کا خیرمقدم

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)پاکستان بار کونسل نے سنگین غداری کے جرم میں سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھنے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے وفاقی حکومت سے آئین کے آرٹیکل 5کی خلاف ورزی کرنے والے مجرموں اور ذمہ داروں کے خلاف بھی آئین کے آرٹیکل6کے تحت مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے، پاکستان بار کونسل کے اعلامیہ کے مطابق وائس چیئرمین ہارون الرشید اورایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین حسن رضا پاشا نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہا۔
اہم خبریں سے مزید