• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برفباری سیزن، مری میں سیاحوں کیلئے 13 سہولت مراکز قائم

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) مری میں جنرل الیکشن ڈے کے حوالے سے خصوصی پلان ترتیب دیا جائے تاکہ پولنگ ڈے کے موقع پر کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ مری دیگر اضلاع سے مختلف ہے الیکشن ڈے سے ایک دن قبل پولنگ مٹیریل تحصیل مری، کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ پہنچایا جائے۔ پولنگ اسٹیشنز کی سکیورٹی کے لئے خصوصی انتظامات،سیاحوں کی سہولیات کے لئے کونٹیجنسی پلان پر عملدرآمد سو فیصد یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہارکمشنرلیاقت علی چٹھہ نے مری کونٹیجنسی پلان اور جنرل الیکشن ڈے کے حوالے سے انتظامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ سیاحوں کی رہنمائی کیلئے 13 سہولت مراکز قائم کئے گئے ہیں۔برفباری سیزن میں تمام ڈرائیور ، مشینری 24 گھنٹے ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ٹریفک اور دیگر انتظامی امور کی صورتحال کی مانیٹرنگ کے لیے 26 سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہاکہ مری میں 233 پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے
اسلام آباد سے مزید