پشاور(نیوزرپورٹر) تو ہین عد الت کیس میں ایمل ولی پشاورہا ئی کورٹ میں پیش ہو گئےچیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ محمد ابراہیم خان نے توہین عدالت کیس میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی رہنما ایمل ولی خان کو پریس کانفرنس میں تردیدی بیان جاری کرنے کا حکم دیا تاہم اے این پی رہنما عدالتی حکم کے باوجود اپنے مؤقف قائم رہے۔ توہین عدالت کیس میں اے این پی رہنما ایمل ولی خان پشاور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تو چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے کہا ویڈیو لگائیں اور دیکھیں کہ یہ وہی بندہ ہے کہ نہیں، ہم ہر سیاسی جماعت کا خیال رکھتے ہیں، ہم قانون کی پاسداری کرتے ہیں۔