• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان زون کی بھل صفائی کے لئے آج سے نہریں بند کر دی گئیں

ملتان(سٹاف رپورٹر ) محکمہ انہار حکومت پنجاب کے زیر اہتمام نہروں کی بھل صفائی کے سلسلے محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا. جس میں محکمہ انہار کے افسران کو بھل صفائی کی مانیٹرنگ کے لیے موبائل فون ایب کے استعمال کی ٹریننگ دی گئی. سمینار کی صدارت چیف انجینئر محکمہ انہار ملتان زون محمد اشرف بھٹی نے کی.اس موقع پر چیف انجینئر محکمہ انہار ملتان زون محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ بھل صفائی مہم کی موبائل ایب کے زریعے باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے گی. موبائل ایب پر دئیے گئے ٹارگٹ ظاہر کئے جائیں گے. موبائل ایب پر بھل صفائی کی تصاویر اپ لوڈ کی جائیں گی اور روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کو موبائل ایب پر اپ لوڈ کیا جائے گا. سیٹلائٹ کے ذریعے بھی بھل صفائی کی مانیٹرنگ کی جائے گی. انہوں نے مزید کہا کہ ملتان زون کی بھل صفائی کے لئے آج سے نہروں کی بندش کر دی گئی ہے . محکمہ انہار ملتان زون کی 1251میل لمبی نہروں کی بھل صفائی کی جائے گی. تمام افسران اور سٹاف محنت اور لگن سے کام کریں اوربھل صفائی کو مقرر مدت اور ٹارگٹ کے مطابق مکمل کریں. بھل صفائی مہم میں ملتان زون کو سب سے بہتر ہو نا چاہیے تاکہ ٹیل کے کاشتکاروں کو پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی. سمینار میں موبائل فون ایب کے استعمال کا مکمّل طریقہ کار بھی بتایا گیا.سیمینار میں محکمہ انہار ملتان زون کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز، ایکسینز،ایس ڈی اوز اور سب انجینئرز نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید