راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) کھاریاں راولپنڈی موٹروے میں راولپنڈی کی حدود میں ایک انٹرچینج کم ہوگیا جبکہ گوجرخان میں لینڈ ایکوزیشن کیلئے این ایچ اے نے ایک ارب روپے میں سے16کروڑ کی پہلی قسط لینڈ ایکوزیشن کلکٹر گوجرخان کے پاس جمع کرادی ۔باخبر ذرائع کے مطابق کھاریاں راولپنڈی موٹروے منصوبہ کے پہلے آٹھ انٹرچینج تھے،اب راولپنڈی میں بانٹھ والا ختم کردیا گیا ہے۔ منصوبہ میں گوجرخان کے22اور راولپنڈی کے دس گاؤں آرہے ہیں۔جن میں اراضی لی جائے گی۔راولپنڈی کی ایکوزیشن کیلئے این ایچ اے میں ڈیمانڈ تیار کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق چار رویہ موٹروے 117اعشاریہ 2کلو میٹر لمبی ہےجو کھاریاں تا روات تک ہوگی۔ کھاریاں تا سیالکوٹ موٹروے کو کھاریاں راولپنڈی موٹروے کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔