• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 فروری کو قوم کے پاس کرپٹ سسٹم سے نجات کا موقع ہے، سراج الحق

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بعض مذہبی شخصیات کوووٹ دینا دراصل (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کے مترادف ہے، یہ آپس میں اتحادی اور امریکا کے وفادار ہیں، ملک کو استعمار اور اس کے ایجنٹوں کے تسلط سے آزاد کرانا ہو گا۔ فرسودہ نظام کی وجہ سے ہی عوام محروم ہیں، قوم کے پاس کرپٹ سسٹم سے نجات حاصل کرنے کا موقع آ گیا، 8فروری کو ترازو کے حق میں فیصلہ کریں، اقتدار میں آ کر عوام کے حقوق کے حقیقی ترجمان بنیں گے، وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنا کر ترقی اور خوشحالی کا دروازہ کھولیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے حلقہ پی کے 66میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سراج الحق نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے غزہ میں مظالم کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا، موجودہ حکومت نے بھی کوئی احتجاج نہیں کیا، خود سینیٹر اور وزیر رہا، اللہ کے فضل و کرم سے جماعت اسلامی کے کسی فرد پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں۔ جماعت اسلامی کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کرپشن فری ہو گا، ہم عدالتوں میں قرآن و سنت کا نظام رائج کریں گے۔امیر جماعت نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ٹکٹ جاری کرتے وقت امیدواروں کی دولت نہیں کردار کو دیکھا، ہم نے دوسری پارٹیوں کی طرح ٹکٹس فروخت نہیں کیے، 62فیصد ٹکٹس نوجوانوں کو جاری کیے۔

ملک بھر سے سے مزید