لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے آئندہ الیکشن کیلئے معاشی بحالی کے روڈمیپ پر مبنی انتخابی بیانیے کی باقاعدہ منظوری دے دی جبکہ ان کے انتخابی مہم میں اب تک نہ اترنے کی وجہ بھی سامنے آ گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف زمینی حقائق کے مطابق معیشت بحالی کا روڈ میپ لے کر انتخابی مہم میں اترنا چاہ رہے تھے.
پارٹی کے معیشت بحالی کے روڈ میپ کی منظوری کے بعد پارٹی بھرپور انتخابی مہم کے لئے مکمل تیار ہے ۔
پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف حافظ آباد جلسے میں پارٹی کے انتخابی بیانیے کے نکات کے ساتھ انتخابی مہم کا آغاز کریں گے، نواز شریف انتخابی بیانیے میں معاشی بحالی کے روڈ میپ کا اعلان کریں گے۔