اسلام آباد ( رانا غلام قادر )وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے 8فروری کے عام انتخابات پر امن ماحول میں منعقد کرانےکےحوالےسے خصوصی نگران کمیٹی تشکیل دےد ی ہے۔کمیٹی کےچیئرمین وزارت مواصلات اورریلوےکےوزیر شاہد اشرف تارڑہونگے۔ وفاقی سیکریٹری داخلہ اورچیف سیکریٹری پنجاب،سندھ،کےپی اوربلوچستان بطورممبرہونگے۔ یہ کمیٹی انتخابات کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات دیکھےگی ۔کمیٹی کے ٹی او آرز جاری کئے گئے ہیں۔ یہ کمیٹی عام انتخابات 2024 کے سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کرے گی۔