• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات‘ دوطرفہ امورپر گفتگو

جدہ/ ڈیووس(شاہد نعیم/اے پی پی)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے ڈیووس میں ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیاگیا‘ انوارالحق کاکڑنے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی رابطوں سمیت دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔انوار الحق کاکڑ اور سعودی وزیر خارجہ نے ملاقات میں علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ وزیراعظم نے پاک سعودی برادرانہ تعلقات کی تزویراتی اہمیت پر زور دیا جو مشترکہ ثقافتی ورثے اور مشترکہ مفادات سے جڑے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید