• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف الیکشن کمشنر کا جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ ملتان میں بنائے جانے کا انکشاف

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان کا کا جعلی واٹس ایپ اکائونٹ ملتان میں بنائے جانے کا انکشاف، اکائونٹ دو ہفتے پہلے ایک نئی سم لے کر بنایا گیا تھا، جعلی سم ضلع کشمور سے پوپل نامی خاتون کے نام پر نکالی گئی۔سم استعمال کرنے والے ملزم نے پاک گیٹ ملتان سے پیغام رسانی کی ، واٹس ایپ استعمال کرنے والا ملزم الیکشن کمشنر کی تصویر لگا کر کئی لوگوں کو بلیک میل کررہا تھا۔ انویسٹگیشن ٹیم کی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ سم ایک پوپل نامی خاتون کے شناختی کارڈ سے جاری کی گئی تھی ۔ خاتون کے شوہر بابو خان نے بتایا کہ کسی نے میری بیوی کے نام پر جعلی سم نکلوائی تھی ، ہمیں تو واٹس ایپ استعمال کرنا ہی نہیں آتا،ملزم واٹس ایپ سے لوگوں میں انتخابات بارے غلط معلومات پھیلا رہا تھا۔ الیکشن کمیشن حکام نے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیا ‘ذرائع نے بتایا ہے کہ کیس تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سائبرکرائم کو بھجوا دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نےکہا کہ عوام ان جعلی پیغامات اور پروپیگینڈے سے ہوشیار رہیں۔
ملک بھر سے سے مزید