• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی ایئر لائن پاکستان کی فضائی حدود استعمال کر رہی ہیں

کراچی(افضل ندیم ڈوگر) پاک ایران کشیدگی کے باعث پاکستان کی جانب سے قومی ایئر لائن کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روکنے کے باوجود ایرانی ایئر لائن پاکستان کی فضائی حدود استعمال کر رہی ہیں۔ ایران کی نجی فضائی کمپنی مہان ایئر کی تہران سے دہلی، بینکاک، چین کے شہر گوانگزو اور شینزین کی پروازیں پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر منازل پر آتی جاتی ہیں۔ یہ پروازیں لگ بھگ سوا گھنٹہ تک پاکستان کی فضائی حدود میں رہتی ہیں۔ایران اور پاکستان کے درمیان براہ راست 4 پروازیں بھی معطل ہیں۔ ایران ایئر کی تہران اور کراچی کے درمیان ہفتے میں ایک بار راؤنڈ ٹرپ فلائٹ شروع ہوئی تھی۔ "تابان" ایئر لائن کی بھی مشہد لاہور سے ہفتے میں ایک اور ماہان ایئر لائن کمپنی کی بھی ہفتے میں ایک براہ راست تہران لاہور پرواز آپریشنل رہی۔
اہم خبریں سے مزید