• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2008 میں جووعدے کیے، نوے فیصد پورے کیے، بلاول بھٹو

کراچی (ٹی وی رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم پرامید ہیں کہ آزاد امید واروں کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے ،میرا بالکل ارادہ نہیں ہے کہ مسلم لیگ نون کے ساتھ چلوں انہوں نے پرانی سیاست ہی کرنی ہے جو سیاسی دشمنی پر مبنی ہے اور اس سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے، ہم نے ہر الیکشن میں جو وعدے کیے وہ پورے کر کے دکھائے ہیں۔ 2008میں جو ہم نے وعدے کیے اس میں سے نوے فیصد ہم نے پورے کیے۔ہم اشرافیہ کو اور انرجی سیکٹر کو سالانہ ایک ہزار پانچ سو ارب سبسڈی کی صورت میں دیتے ہیں۔میرا پرپوزل یہ ہے کہ اس سبسڈی کو بند کریں اور وہی پیسہ عوام کو منتقل کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ہماری الیکشن مہم دسمبر سے چل رہی ہے ۔ پاکستانی عوام نہیں چاہتی کوئی شخص چوتھی بار وزیراعظم بنے۔ آزاد امید وار اس دفعہ زیادہ حصہ لے رہے ہیں اور جو ایک جماعت سے تعلق رکھتے ہیں اور جو اپنی حیثیت میں سیاستدان ہیں اپنا ووٹ بینک ہے وہ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ہم پرامید ہیں کہ ہم حکومت بنائیں گے اور آزاد امیدواروں کے ساتھ مل کر 172 کراس کریں گے اور حکومت بنائیں گے۔ میرا بالکل ارادہ نہیں ہے کہ مسلم لیگ نون کے ساتھ چلوں انہوں نے پرانی سیاست ہی کرنی ہے جو سیاسی دشمنی پر مبنی ہے اور اس سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ آصف زرداری نے ایک انٹرویو میں کہ ہمیں توازن رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم کل بھی چل سکیں انہوں نے صاف صاف نون لیگ کے ساتھ چلنے سے انکار نہیں کیا اس سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو سیاسی صورتحال اس وقت تھی شاید آج نہیں ہے اس انٹرویو کے بعد شریک چیئرمین زرداری نے پیپلز پارٹی کی سی سی میں مجھے نامزد کیا۔ میں نے اُن کے ساتھ اٹھارہ مہینے کام کیا ہے میں سمجھتا ہوں پی ٹی آئی ہو یا نون لیگ اگر انہوں نے پرانی سیاست کرنی ہے تو میں ا سکا ساتھ نہیں دوں گا۔
اہم خبریں سے مزید