لاہور(خصوصی نمائندہ، جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر، خواجہ عمران نذیر، عامر خان اورعدنان اصغرہنجرا نے اپنے انتخابی حلقوں میں کارنرمیٹنگز سے خطاب میں کہا ہے کہ نواز شریف کے پہلے انتخابی جلسے سے ہی سیاسی مخالفین کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے، عوام کو سبز باغ دکھانے والوں کی انتخابات میں ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی ۔ انتخابی اجتماعات میں عوام کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ملک کی باگ ڈور نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ن لیگ کو سونپنے کا اٹل فیصلہ کر چکے ہیں ۔