• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رم مارکیٹ کی منتقلی ناگزیر ہے، کمشنر لاہور

لاہور(خصوصی رپورٹر )کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ رم مارکیٹ کی منتقلی ناگزیر ہے۔ عالمی تاریخی و ثقافتی اہمیت کے حامل اس زون کی مکمل بحالی میں رم مارکیٹ کی منتقلی اہم پارٹ ہے۔ حکومتی ہدایات کے مطابق رم مارکیٹ کو کاروبار بڑھوتری والی جگہ پر ہی منتقل کیا جائیگا۔ ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری نے کہا کہ عقب میں موجود تاریخی مریم مسجد و مقبرہ رم مارکیٹ کی منتقلی سے ابھر کر سامنے آئیں گے۔ کمشنر کی زیر صدارت رم مارکیٹ منتقلی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر لاہور عدنان رشید، سی او ایم سی ایل اقبال فرید، ڈپٹی سی او حارث جلیل، ایس پی سکیورٹی محمد اخلاق، اے سی سٹی بابراحمد سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید