کراچی (جنگ نیوز) سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کا باقاعدہ آغاز 25جنوری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ ایونٹ میں 6 ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر مشتمل سنسنی خیز مقابلے ہوں گے اور تمام مقابلے پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ اپنے ناظرین کیلئے براہ راست نشر کریگا۔ ایس پی ایل کا فائل 5فروری کو کھیلا جائیگا۔ سندھ پریمیئر لیگ میں مجموعی طور پر 6ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی۔ ان میں بے نظیر آباد لالز، حیدرآباد بہادرز، لاڑکانہ چیلنجرز، سکھر پیٹریاٹس، کراچی غازیزاور میر پور خاص ٹائیگرز شامل ہیں۔ 25 جنوری کی شام6سے7بجے تک افتتاحی تقریب ہوگی۔ ایونٹ کا پہلا میچ کراچی غازیز اور حیدرآباد بہادرز کے درمیان ساڑھے 8بجے کھیلا جائے گا۔ جمعہ 2فروری کو کوالیفائر شام سات بجے ہوگا جبکہ ہفتہ 3فروری کو پہلا ایلیمنیٹر شام سات بجے ہوگا۔ اتوار 4فروری کو دوسرا ایلیمینیٹر شام سات بجے جبکہ ایونٹ کا فائنل پیر5فروری کو شام سات بجے براہ راست نشر کیا جائے گا۔