• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن نواز شریف کا 2017کا پاکستان واپس لائے گی،دانیال چوہدری

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) این اے 57 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار بیرسٹر دانیال چوہدری نے مختلف مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کا 2017کا پاکستان واپس لائے گی جس میں بجلی ، گیس اور پٹرول سستا ہو گا۔ مہنگائی کا خاتمہ مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہو گی ۔ عمران خان کا پونے چار سالہ دور پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا ۔شہباز شریف کی 16 ماہ کی حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لئے اپنا سیاسی سرمایہ ملک پر قربان کر دیا۔ دریں اثناء یونین کونسل نمبر28 میںف راجہ ذوالفقاراحمدکی جانب سے منعقدہ کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن بھی اب سندھ پرتوجہ دے رہی ہے ۔کار نرمیٹنگ سے قاری سالم،تنویر کوثر، گلاب زرخان،لطیف زرخان،عبداللہ خان اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔دانیال چوہدری اورسجادخان نے کہا کہ راولپنڈی کے غیورعوام 8فروری کوشیرپرمہریں لگاکربھاری اکثریت سے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کوکامیاب کرائیں گے۔
اسلام آباد سے مزید