• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت: ریجنل الیکشن کمشنر آفس پر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

تربت/ کوئٹہ( نمائندگان جگ) جمعرات کی دوپہر کو زراعت کالونی تربت میں واقع ریجنل الیکشن کمشنر آفس تربت کے دفتر میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔ جس سے ایک پولیس اہلکار نمروز ولد شیر محمد ساکن میری کلگ جان بحق ہوگیا ملزمان فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی کیچ ضیاء مندوخیل نے بتایا حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے ۔ حملہ آوروں کی تعداد چھ تھے ۔ حملہ آوروں نے الیکشن آفس میں گھسنے کی کوشش کی ، لیویز اہلکاروں نے فائرنگ کرنے سے حملہ آور فرار ہوئے ۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تفشیش شروع کیا ۔ 
اہم خبریں سے مزید