کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلاول کو سنجیدہ نہیں لیتے جواب دینا انتخابی عمل کا حصہ ہے.
پی ٹی آئی کے نو مئی کے عمل سے لوگ مایوس ہو کر اب ن لیگ کی طرف آرہے ہیں،پنجاب میں 100نشستوں کا سنگ میل عبور کرلیں گے، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور نے کہا کہ امیدوار اگر آزاد رہتے ہیں تو دیگر جماعتیں ان سے بات کریں گی تو پی پی کیوں نہیں کرسکتی.
سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمٰن شامی نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں مقابلہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان ہے، پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کی طاقت کا احساس ہورہا ہے۔
ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ بلاول کو سنجیدہ نہیں لیتے جواب دینا انتخابی عمل کا حصہ ہے، بلاول بھٹو بڑے شوق سے پنجاب آئیں۔