کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنی تحریک نے حیدر آباد میں این اے 219 اور 220 پر ایم کیو ایم کی حمایت کا اعلان کردیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ باقی سیٹوں پر ہماری بات جاری ہے،جمعے کوایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کی قیادت میں وفد نے سنی تحریک کے رہنما ثروت اعجاز قادری سے کراچی میں ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان اس حوالے سے فیصلہ ہوا، ملاقات کے بعد مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کیخلاف الیکشن لڑنیوالے ایک جگہ بات کرسکتے ہیں۔ دیکھ رہے ہیں کہاں ایک دوسرے کیساتھ ایڈجسٹمنٹ کر سکتے ہیں۔