• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹس کونسل کے زیراہتمام پہلے المنائی فیسٹیول 2024ء کا رنگارنگ آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ”پہلے المنائی فیسٹیول 2024ء“ کا رنگا رنگ آغاز کردیاگیا، معروف دانشور و مزاح نگار انور مقصود اور نگراں صوبائی وزیر اطلاعات، اقلیتی امور، سماجی تحفظ و صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے المنائی فیسٹیول 2024ءکا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف دانشور و مزاح نگار انور مقصود نے کہاکہ احمد شاہ فن و ثقافت کے فروغ کے لیے بھرپور کام کررہے ہیں، آج ان بچوں کا کام دیکھا بہت اچھا ہے، سب نے بہت محنت کی ہے مگر ان کو اپنا کام بیچنے میں جلدی نہیں کرنا چاہیے، طلباءسے کہوں گا کہ اپنے کام کو جمع کریں ، وقت آنے پر آپ کہاں پہنچ جائیں گے آپ کو اس کا اندازہ بھی نہیں۔ نگراں صوبائی وزیر اطلاعات، اقلیتی امور، سماجی تحفظ وصدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آرٹ کا جو نقشہ اشرافیہ سے باہر نہیں نکلتا تھا، انہیں ہم سڑکوں پر لے آئے ہیں، انور مقصود جیسے استاد طلباءکی رہنمائی کرتے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ہم ایسے بچوں کو پڑھائیں جن میں سیکھنے اور کچھ کر دکھانے کی لگن ہو۔ انہوں نے کہاکہ جو بچے افورڈ نہیں کر سکتے ان کی صلاحیتوں کو آرٹس کونسل اکیڈمی اور آرٹ اسکول نکھار رہا ہے۔المنائی فیسٹیول 2024ءاتوار تک جاری رہے گا جس میں معروف گلوکار علی عظمت بھی پرفارم کریں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید