• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھائی کے پاسپورٹ پر اٹلی جانے کی کوشش کرنیوالا مسافر گرفتار

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے کے امیگریشن سیل نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بھائی کے پاسپورٹ پر اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا ۔ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق ملزم غلام مصطفی اپنے بھائی بلال حسن کے پاسپورٹ پر اٹلی جا رہا تھا۔ملزم کا اصل نام غلام مصطفی ہے، امیگریشن آفیسرکی نشاندہی پرملزم کو آف لوڈ کیاگیا‘ ملزم کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا بھائی گزشتہ سال اٹلی سے پاکستان آیا تھا، ملزم نے بیرون ملک جانے کے لیے اپنے بھائی کا اٹلی کا ریزیڈنٹ کارڈ پیش کیا۔ اطالوی حکام کی جانب سے ملزم کے بھائی کو غیر قانونی سرگرمیوں کی وجہ سے اٹلی میں داخلے کی اجازت نہ تھی۔
ملک بھر سے سے مزید