• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ملاح اور میری ٹائم ماہرین معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ایڈمرل نوید اشرف

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستانی ملاح اور میری ٹائم ماہرین قومی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ایڈ مرل نوید اشرف ،پاکستان نیوی علاقائی امن کے فروغ میں پیش پیش ہے،سربراہ پاک بحریہ کا ورلڈ میر ی ٹائم ڈے پر پیغام،ورلڈ میری ٹائم ڈے کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ آج 25 ستمبر 2025 کو ورلڈ میری ٹائم ڈے منایا جا رہا ہے۔ یہ دن ہر سال ستمبر کی آخری جمعرات کو منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر عالمی میری ٹائم برادری کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان نیوی اہم سمندری تجارتی راہداریوں کی محافظ اور آزادانہ بحری نقل و حمل کی ضامن ہے۔ آج کا دن خاص طور پر پاکستانی ملاحوں، میری ٹائم ماہرین اور ساحلی مکینوں کے نام ہے جن کا پختہ عزم اور انتھک محنت ہماری قومی معیشت اور عالمی رابطہ کاری کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید