• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس جی سی کی جانب سے محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

کراچی( جنگ نیوز) ایس ایس جی سی نےمحفلِ میلاد النبی ﷺ کا اہتمام کیا جو حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی یاد دلاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئےماہِ ربیع الاول کی بابرکت مناسبت سے ایس ایس جی سی نےمحفلِ میلاد النبی ﷺ کا اہتمام کیا،یہ پرنور محفل کراچی میں کمپنی کے ہیڈ آفس آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی، جس میں ایس ایس جی سی کے ملازمین بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔اس تقریب کا اہتمام کمپنی کے کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے انتظامیہ اور سروسز ڈیپارٹمنٹ کی معاونت سے کیا۔ ڈ یپٹی جنرل مینجر سی سی ڈی سلمان احمد صدیقی نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔معروف اسلامی اسکالر علامہ مفتی محمد نجيب خان کو بطور مہمانِ خصوصی خطاب کی دعوت دی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید