کراچی( اسٹاف رپورٹر) سابق گورنر سندھ و میری پہچان پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ فوج اور عوام کے ایک پیج پر ہونے سے ملکی وقار میں اضافہ ہوا، سپاہ سالار اگر جانباز اور اسکی ٹیم شجاعت سے بھرپور ہو تو قوم طاقت اور جرات کا نشان بن جاتی ہے، ادھڑی سڑکیں، سیوریج، گندگی، کراچی کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔انہوں نے یہ بات مرکزی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ساتھیوں نے سیلاب اور بارشوں میں محنت سےعوام کے دل جیتے۔ سیلاب میں گڈ گورننس نظر آئی لیکن دیگر شعبوں میں بیڈ گورننس نے عوام کو اذیت میں مبتلا کردیا ہے۔