• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاہر ایوب FIA کے ڈائریکٹر ہیومن ریسورس مینجمنٹ تعینات

کراچی (اسد ابن حسن) پولیس سروس کے گریڈ 20کے افسر طاہر ایوب خان جن کا تبادلہ وزارت داخلہ نے پولیس سے ایف آئی اے میں 23ستمبر کو کیا تھا ان کو اسی دن اہم عہدے پر بطور ڈائریکٹر ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا چارج سونپ دیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ایم جائر نصرانی نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان کو نہ صرف مذکورہ چارج دیا گیا ہے بلکہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے۔ شکایات کے بعد قائم مقام ڈائریکٹر ہیومن ریسورس کا چارج علی اکبر شاہ سے واپس لے لیا گیا ہے وہ ڈائریکٹر انٹرپول کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید