• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹری بیراج پر پانی کی سطح میں اضافہ، گڈو اور سکھر بیراج پر مسلسل کمی

سکھر، سیہون شریف (بیورو رپورٹ، نامہ نگار) دریائے سندھ کے پانی میں سیہون اور مانجہند کے مقام پر اضافے کا سلسلہ جاری ہے، پانی سیہون حیدرآباد انڈس ہائی وے روڈ سے ٹکرا گیا ہے، 10سرکاری اسکول اور 8اسپتال بھی پانی کی زد میں آگئے ہیں، سیلابی پانی سے دونوں تحصیلوں کے 80 دیہات متاثر ہوچکے ہیں۔ ادھر دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گڈو اور سکھر بیراج پر سطح آب مسلسل کم ہورہی ہے، حالیہ سیلابی ریلے کا تمام تر دباؤ کوٹری بیراج پر بڑھ رہا ہے، جہاں سطح آب چار لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید