اسلام آباد ( طاہر خلیل ) سیرینا ہوٹلز نے معروف انٹرنیشنل ہسپتال کے تعاون سے ورلڈ ہارٹ ڈے پر منفرد پینل مکالمے کا اہتمام کیا، اس مکالمے نے دل کی دیکھ بھال میں پیشرفت اور دل کی صحت کے لیے احتیاطی تدابیر کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے سرکردہ امراض قلب کے ماہرین، صحت کے ماہرین اور میڈیا کے نمائندوں کو اکٹھا کیا۔تقریب کا اعزاز وفاقی وزیر صحت جناب سید مصطفی کمال نےبطور مہمان خصوصی موجودگی سے ہوا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر نے دل کی صحت پر مکالمے کی قیادت کرنے پر منتظمین کی تعریف کی۔ انہوں نے دل کی بیماریوں سے بچنے کے لیے صحت مند طرز زندگی اپنانے کی اہمیت پر زور دیا، جو کہ دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجہ بنی ہوئی ہیں۔