• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایم ایز کو جدید ترین ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی، فیصل بینک اور ٹیپ سِس میں اشتراک

کراچی ( جنگ نیوز) ایس ایم ایزکو جدید ترین ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی، فیصل بینک اور ٹیپ سِس میں اشتراک،اس اسٹریٹجک اشتراک کے ذریعے پاکستان بھر کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو عالمی معیار کے مطابق ڈیجیٹل اور شریعہ کمپلائنٹ ایکسپٹینس سلوشنز فراہم کیے جائیں گے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب میں فیصل بینک کے چیف ڈیجیٹل آفیسر سید امین الرحمن نے کہا: ”ٹیپ سِس کے ساتھ یہ معاہدہ ہمارے ادارے کے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت ہم تاجروں اور صارفین کے لیے ڈیجیٹل طور پر مستحکم اور شریعہ کمپلائنٹ نظام قائم کریں گے۔اس موقع پر ٹیپ سِس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کریم جندانی نے کہا: ”فیصل بینک سے اشتراک ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔ اس تعاون کے ذریعے ڈیجیٹل پیمنٹس کے شعبے میں جدت کو فروغ دیا جا ئے گا۔

ملک بھر سے سے مزید