• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ٹائم سنٹر میں لگنے والی آگ کیلئے جے آئی ٹی تشکیل اور مالی مدد کی جائے، متاثرہ تاجر

پشاور (لیڈی رپورٹر) مکمل طور پر جل جانے والے ٹائم سنٹر اور یونائیٹڈ پلازہ صدر کے متاثرہ دکانداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پلازہ میں آگ لگنے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے، متاثرہ تاجروں کیساتھ مالی تعاون اور معاونت کی جائے اور جلد از جلد دونوں مارکیٹ کو بحال کیا جائے تاکہ اپنا کاروبار شروع کر سکیں پشاور پریس کلب میں تاجروں نے ملک مہر الہیٰ اور مجیب الرحمن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 21جنوری تقریباً رات گیارہ بجے ٹائم سنٹر اور یونائیٹڈ پلازہ میں آگ لگی جسکی ہمیں رات ایک بجے اطلاع ملی اور مارکیٹ کے سارے دکاندار مارکیٹ پہنچ گئے متاثرہ تاجروں کا کہنا تھا کہ ٹائم سنٹر میں تقریبا ً65دکانیں، دس کاؤنٹر اور 100گودام تھے جبکہ یونائٹیڈ پلازہ میں چالیس کاؤنٹر اور تین دکانیں تھیں ، انہوں نے کہا کہ ہمیں شبہ ہے کہ ایک گھنٹے کے اندر آگ مکمل مارکیٹ میں کیسے پھیل گئی،ٹائم سنٹر اور یونائیٹڈپلازہ کے تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دونوں مارکیٹوں کو جلد از جلد بحال کیا جائے تاکہ دوبارہ کاروبار شروع کر سکیں ۔
پشاور سے مزید