• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن: دھرنا کمیٹی نے حکومت سے مذاکرات معطل کردئیے، صورتحال کشیدہ

چمن(نورزمان اچکزئی)دھرنا کمیٹی نے حکومت کے ساتھ مذاکراتی عمل معطل کردیا ہے جبکہ رات گئےدرجن بھر کنٹینرز پہنچا دئیے گئے ہیں، صورتحال کشیدہے،سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے انتخابی سرگرمیاں ری شیڈول کرکے جلد چمن پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے، صورتحال کشیدگی کی جانب بڑھ رہی ہے، تاہم دھرنا ترجمان نے میڈیا کو کچھ بتانے سے گریز کیا ہے، دوسری جانب افغانستان کے ساتھ دیگر تمام سرحدی گزرگاہوں سے پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی موخر کرکے ٹریڈ و آمدورفت کے لیے بحال ہوئی ہے مگر چمن بارڈر پر باب دوستی سے دوطرفی ٹریڈ ڈھائی ماہ سے معطل ہے۔
اہم خبریں سے مزید