• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، تحریک انصاف رہنماؤں کیخلاف مقدمات کی تفصیلات طلب

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق ارکان اسمبلی ، کارکنان اور میئر سوات سٹی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 فروری تک جواب طلب کرلیا اور درخواست گزاروں کی عبوری ضمانت میں 22 فروری تک توسیع کردی۔ کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔درخواست گزاروں کی جانب سے کیس کی پیروی سید سکندر حیات شاہ اور انعام یوسفزئی نے کی جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل دانیال اسد چمکنی،نیب کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل محمد علی اور ایف آئی اے کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر لاء عبدالرحمنٰ آفریدی پیش ہوئے۔ درخواست گزاروں کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار جنید اکبر ، شرافت علی ، مجاہد علی ، سوات سٹی میئر شاہد علی اور سابق ارکان اسمبلی نسیم الرحمان اور فضل حکیم کئی مقدمات میں نامزد ہیں ۔
پشاور سے مزید