• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات، 7 سے 9 فروری بلاتعطل بجلی سپلائی کی جائے، چیف الیکشن کمشنر کا نگراں وزیراعظم کو خط

اسلام آباد (رانا غلام قادر) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو خط لکھا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ عام انتخابات کے موقع پر سات سے نو فروری تک ملک میں بجلی کی بلا تعطل سپلائی کو یقینی بنا نے کیلئے ضروری ہدایات جاری کی جائیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں الیکشن کے انعقاد کیلئے ایسے انتظامات کرے کہ الیکشن قانون کے مطابق ہوں۔ آر ٹیکل 220کے تحت وفاق اور صوبوں میں انتظامی حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ فرائض کی ادائیگی کیلئے کمشنر اور الیکشن کمیشن کی معاونت کریں۔ چیف الیکشن کمشنر نے خط میں کہا کہ خاص طور پر پولنگ کی رات بجلی کی فراہمی میں تعطل پولنگ سٹیشنوں اور ریٹرننگ افسروں کے دفاتر میں نتائج کی تیاری کے عمل میں رکاوٹ پیدا کرسکتا ہے لہٰذا عام انتخابات کے معمول کے مطابق انعقاد کیلئے ملک بھر میں بجلی کی بلا تعطل سپلائی نہایت اہم ہے۔
اہم خبریں سے مزید