• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کے دلوں میں پی ٹی آئی کی محبت بڑھ رہی ہے، عامر ڈوگر

ملتان (سٹاف رپورٹر)این اے 149 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک عامر ڈوگر نے یوسی 8اور 9 میں منعقدہ جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے دلوں میں تحریک انصاف اور عمران خان کی محبت آئے روزبڑھ رہی ہے، تحریک انصاف اب عوام کی نمائندہ جماعت بن چکی ہے اور اس کا ثبوت 8 فروری کو عوام بھاری اکثریت میں گھڑیال پر مہر لگا کر دیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ عوام کی خدمت کرنے کے لیے سیاست کی جس کامنہ بولتا ثبوت حلقے میں کیے گئے ترقیاتی کام ہیں،اس موقع پر پی پی216 اور215 کے امیدوارملک عدنان ڈوگر، معین ریاض قریشی نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید