لاہور ( عمران احسان ) استعفیٰ دینے والے لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد جمیل خان گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے محض چیمبر ورک پر توجہ دے رہے تھے اور قریبی ساتھیوں سے مشاورت کر رہے تھے
عدالتی کیسوں کی تفصیلات کےمطابق عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں منحرف اراکین کے ووٹ نہ شمار کرنے کی درخواست پر بننے والے پانچ رکنی بنچ میں جسٹس شاہد جمیل خان بھی شامل تھے
پنجاب میں چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا اہم فیصلہ بھی جسٹس شاہد جمیل خان نے سنایا تھا، 1948سے گُڑ کی پیداوار روکنے کے لیے بنے گُڑ کنٹرول آرڈر کو کالعدم قرار دینے سمیت درجنوں دیگر اہم کیسوں کے فیصلے بھی انہوں نے سنائے۔