راولپنڈی( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی اور این اے 55 سے امیدوار سید عارف شیرازی نےکہا ہے کہ 4 فروری کو لیاقت باغ میں جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کا بڑا انتخابی جلسہ عام ہو گا۔ جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری عتیق احمد عباسی ʼ نائب امیر سید عزیر حامد اور دیگرنے بھی اظہار خیال کیا۔