ملتان (سٹاف رپورٹر) ریٹرننگ افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر نے کہا کہ 8فروری کو عام انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ اور الیکشن کمیشن نے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، مرکزی الیکشن آفس ملتان پبلک سکول میں فعال کر دیا گیا، الیکشن ٹریننگ سے غائب تمام سرکاری افسران و اہلکار ڈیوٹی پر آ گئے ہیں جس کے بعد ان کو دوبارہ ٹریننگ کرائی جا رہی ہے، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پولنگ سٹیشنز پر انتخابی مٹیریل کی ترسیل اور سکیورٹی اقدامات جاری ہیں اس حوالے سے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مکمل معاونت حاصل ہے۔