• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن پی پی دفتر پر حملے کا ڈسکہ کی طرح نوٹس لے، بلاول

لاہور(نمائندہ جنگ) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹونے لاہور این اے 127 کے صوبائی حلقے پی پی 160 کے الیکشن آفس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن حملے کے معاملے پر ڈسکہ کی طرح سنجیدہ اقدامات کرے۔ پولیس ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کرے۔ اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنے روایتی اوچھے ہتھکنڈوں کو اختیار کرکے لاہور کے عوام کو ڈرانا چاہتی ہے، عوام 8فروری کو تیر پر ٹھپہ لگا کر مسلم لیگ (ن)کی غنڈہ گردی کا جواب دیں گے۔ لاہور کے باشعور عوام کو مسلم لیگ( ن )خرید کر اور ڈرا کر نہیں جھکا سکتی۔ دریں اثناء پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور پارٹی امیدواروں رضا ربانی ذوالفقار علی بدر،چودھری اسلم گل اور فیصل میر نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مرکزی انتخابی دفتر پر حملہ دہشت گردی ہے ،اس سے عطا تارڑ کی شکست عیاں ہو گئی ہے، الیکشن کمیشن دہشت گردی اور اغوا کا نوٹس لے۔ایف آئی آر فوری درج ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 5گھنٹے گزرنے اور ون فائیو پر متعددفونز کے باوجود پولیس کا مناسب رد عمل سامنے نہیں آیا،چاہتے ہیں 8فروری آرام سے گزرے کیونکہ اس روز بلاول بھٹو زرداری کامیاب ہونگے مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے مقامی تنظیموں کا ہنگامی اجلاس آج 1بجے طلب کیا ہے، انہوں نے کہا عطا تارڑ اور فہد نے300مسلح افرد کیساتھ یہاں موجود لوگوں پر حملہ کیا، کراچی سے نوید جیوا کی گاڑی پر ن لیگ والوں نے توڑ پھوڑ کی ،ہمارے دس ورکرز کو اغوا کیا،آئی پیڈ اٹھایا اور سوشل میڈیا پر دکھایا،عطا تارڑ کی وڈیو آئی ہے جس میں وہ قرآن پر حلف لیکر ووٹرز میں پیسے تقسیم کر رھے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید