پشاور ( وقائع نگار) محکمہ بہبود آبادی پشاور کے زیر اہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا،جس کی صدار ت ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سمیع اللہ خان خلیل نے کی۔ سیمینار اور واک میں محکمہ پاپولیشن ضلع پشاور کے ملازمین ، سماجی کارکنوں اور شہریوں نے شر کت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سمیع اللہ خان خلیل نے کہا کہ بھارتی فوج نے نہتے اور بے گنا ہ کشمیر ی مسلمانوں پر ظلم و ستم کی جو داستان رقم کی تاریخ میں اسکی مثا ل نہیں ملتی ۔انکا کہنا تھا کہ کشمیری مسلمانو ں نے اپنی آزادی کیلئے جو قربانیاں دیں وہ کبھی رائیگاں نہیں جائینگی۔