صوابی (نمائندہ جنگ) ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ چودھوان پر نامعلوم افراد کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں چار شہداء اور دو زخمیوں کا تعلق ضلع صوابی سے تھا۔شہید ہونے والوں میں اے ایس آئی کوثر ایلیٹ فورس سکنہ کالو خان، احترام سید 2588 ایلیٹ سکنہ رشکئ رزڑ، رفیع اللہ 4940 ایلیٹ سکنہ حمید الحق 1155 ایلیٹ سکنہ میر علی رزڑ شامل ہیں ۔