قصور،کھڈیاں خاص( نیوز ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نوازشریف نے کہا ہےکہ نوجوان ہمارے ساتھ ہیں، ملک کو ایشین ٹائیگر بننا ہے، ہماری حکومت ختم نہ کی جاتی تو ملک میں کوئی بیروزگار نہ ہوتا، فراڈیوں نے پاکستان کا ستیاناسا کیا، ہم اس ملک کی دوبارہ تعمیر کریں گے، 9فروری کو خوشحالی کا سورج طلوع ہونے والا ہے، ہم نفرت اور جلاؤ گھیراؤ کا باب بند کردینگے،(ن) لیگ نوجوانوں کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ دیگی پٹرولم بم نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھڈیاں خاص میں انتخابی مہم کے آخری روز جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 9فروری کا سورج 9مئی کے سورج کو غروب کر دے گا، نواز شریف کا تین مرتبہ تختہ الٹا گیا لیکن کبھی سپہ سالار کو میر جعفر نہیں کہا۔ نواز شریف نے کہ ہم نے اس دور سے باہر نکلنا ہے،ہم نے پھر سے ملک کو ایشین ٹائیگر بنانا ہے، شہبازشریف اس جذے کو پاکستان کیلئے استعمال کرویہ پاکستان کی تقدیر بدل کررکھ دے گا۔ کھڈیاں کی سڑکوں کو پیرس کی سڑکوں سے بہتر بنائیں گے، یہاں نوجوانوں کیلئے یونیورسٹی ہونی چاہیے، انکے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز ہونے چاہئیں۔ نواز شریف نے کہا کہ کھڈیاں کے نوجوانوں کو ہنر سکھائیں گے اور باعزت نوکریاں بھی دیں گے، یہاں پر اسٹیڈیم بنے گا، شہباز شریف کو افتتاح کیلئے لے کر آؤں گا، اوپننگ کے طور پر میچ کھیلوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جو کہتے تھے کہ نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں ملیں گی لاکھوں گھرملیں گے، کہاں گئی نوکریاں اور کہاں گئےگھر؟۔ ہمارا دور ایسا تھا کہ10 روپے کلو سبزیاں ملتی تھیں، روٹی4روپے کی تھی،20 روپے میں5 روٹیاں ملتی تھیں، 5 لاکھ روپے کی گاڑیاں ملتی تھیں۔ امید ہے نوجوان ہمارے کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر پاکستان کی ترقی میں ہمارا ساتھ دینگے، نوجوانوں کا یہ جذبہ پاکستان کی ترقی کی نوید سنا رہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 فروری کا سورج 9 مئی کے سورج کو غروب کر دیگا۔ آپ نے اس حلقے سے قومی اسمبلی کا امیدوار بنا کر مجھے خرید لیا ہے۔ یہ ٹکٹ نوازشریف کی امانت ہے، نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم بنے تو پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے، ایک طرف نوازشریف کی خدمت اور دوسری طرف نفرت اور فریب ہے۔