اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے ʼʼبلے ʼʼکا انتخابی نشان واپس لینے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کر دی، بیرسٹر سید علی ظفر کے ذریعے یہ درخواست میں الیکشن کمیشن اوراکبر ایس بابر وغیرہ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ یہ فیصلہ خود سپریم کورٹ کے قائم کردہ اس دیرینہ اصول کی بھی خلاف ورزی ہے جس میں طے گیا گیاہے کہ نہ صرف ایک سیاسی جماعت کا بلکہ پاکستانی عوام کا مشترکہ نشان کے تحت الیکشن لڑنا بنیادی حق ہے ،کسی بھی صورت اس حق کو چھینا نہیں جا سکتا ،یہ فیصلہ آئین کے آرٹیکل 10، 17 اور 25 کی خلاف ورزی اورکروڑوں لوگوں کو ووٹ کے آئینی حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے، ا لیکشن کمیشن انٹرا پارٹی انتخابات کا جائزہ لینے کا اختیار نہیں رکھتاہے،درخواست گزار نے عدالت سے یہ فیصلہ واپس لینے کی استدعا کی ہے ۔