• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلعہ سیف اللّٰہ اور پشین میں دھماکے قابل مذمت، سیاسی مذہبی رہنما

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے دھماکوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کی مستحکم صورتحال صاف و شفاف انتخابات کی جانب پہلا قدم ہے، امیدواروں اور ووٹرز کی سکیورٹی کو یقینی بنانا نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کی مشترکہ ذمیداری ہے، انہوں نے قلعہ سیف اللہ اور پشین میں دہماکوں کی شدید مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا، جمعیت علماء اسلام (ف) سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد سومرو نے کہاہےکہ جے یوآئی الیکشن آفس پر حملہ بزدلانہ اور شرمناک عمل ہے ،جےیوآئی کے پرامن رہنے کو کمزوری سمجھا جارہا ہے۔ وزارت داخلہ اور ادارے صرف تھریڈ جاری کرتے ہیں، ان حملوں کو روکنے کیلئے کیا اقدامات اٹھائے گئے،مولانا فضل الرحمن واضح کرچکے کہ الیکشن کمپین کیلئے حالات سازگار نہیں،ایسے حملوں کی ذمےداری الیکشن کمیشن اور عدلیہ پر ہوگی ۔ اگر ریاستی ادارے اور سیکیورٹی فورسز تحفظ نہیں دے سکتے تو واضح اعلان کردیں ، حملے میں ملوث عناصر کو فی الفور کیفر کردار تک پہنچایا جائے،جے یو آئی رابطہ کے حافظ احمد علی،مفتی عابد اور دانش قادری نے دھماکوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متوفین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید