پشاور(نامہ نگار)پشاور سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 81سےجنرل نشست پر خیبر پختونخوا کی واحدٹرانس جینڈر امیدوار ثوبیہ خان نے پولنگ ڈے پر پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق ٹرانس جینڈر ووٹرز کےلئے سیکورٹی کے انتطامات نہ کرنے اور دیگر سہولیات فراہم نہ کرنے پر شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے ، کہاہےکہ تمام سکولوں سے میرے ٹرانس جینڈر پولنگ ایجنٹوں کو بھگادیاگیا ،پشاورہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں پولنگ سٹیشن پر ٹرانس جینڈر ووٹرز کے لئے سیکورٹی لائن نہ ہونے کے باعث میرے تمام ووٹر ز ووٹ پول کئے بغیر واپس چلے گئے،انہوں نے اعلان کیاکہ وہ پشاور ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کریں گی،اس بات اعلان انہوں نے جمعرات کے روز پشاور سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 81کے پولنگ سٹیشن پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔