ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے ملتان کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور کینٹ اور شہر کےعلاقے میں جاری پولنگ کے عمل اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے شہریوں سے بھی گفتگو کی اور پولنگ کے عمل بارے دریافت کیا، شہریوں نے پولنگ کے عمل پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا، کیپٹن(ر) ثاقب ظفر پولیس سیکرٹریٹ بھی گئے اور ایڈیشنل آئی جی پولیس ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان سے ملاقات کی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی نے پولنگ ڈے کے موقع پر امن وامان کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے چوک سرور شہید میں پولنگ سٹیشن کے باہر فائرنگ کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی،انتخابات کے سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹریٹ ساوتھ پنجاب کیپٹن (ر)ثاقب ظفر کی ہدایت پر سول سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب میں کنٹرول رومز قائم کیے گئے تھے، ملتان میں کنٹرول روم سیکشن آفیسر احمد رانا جب کہ بہاولپور میں کنٹرول روم سیکشن آفیسر ریاض احمد خان کی سربراہی میں قائم کیا گیاتھا۔