• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ سندھ، قومی جنرل 61، صوبائی کی 130 نشستیں، 1130 امیدوار

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) عام انتخابات 2024 کے لیئے صوبہ سندھ میں 61قومی اسمبلی اور 130صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیئے جمعرات کو پولنگ ہوئی ، اس سلسلے میں قومی اسمبلی کی 61 جنرل نشستوں کے لیئے ٹوٹل 1130امیدوار انتخابات میں حصہ لیا جن میں 1048مرد امیدوار اور 82خواتین امیدوار شامل تھے ، جبکہ صوبائی اسمبلی کی 130 جنرل نشستوں کے لیئے 2795 امیدواران انتخابات میں مقابلہ رہا، جن میں 2644 مرد امیدواران اور 151خواتین امیدواران شامل تھے اس ضمن میں صوبہ سندھ میں ٹوٹل 19906 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئےتھے ، جن میں 4443مرد، 4313خواتین اور 10250مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل تھے ، جن میں سے 6524 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس، 6545کو حساس اور 5937کو نارمل قرار دیا گیا تھا صوبہ سندھ میں ٹوٹل 2کروڑ 69لاکھ 94ہزار 7سو 69ووٹرز ہیں جس میں مرد و خواتین کی تعداد بالترتیب 14612655 اور 12382114ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا تھا ۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سشام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا اس سلسلے میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ نے شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن کے انعقاد کیلئے تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، پولیس اور انتضامیہ سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی تھی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید